دنیا

چین میں تفتیش کے بعد انٹرپول کے سربراہ نے استعفیٰ دیدیا

بیجنگ .: چین سے تعلق رکھنے والے انٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگ وائی کئی دن سے لاپتہ تھے اور اب خبر آئی ہے کہ انہیں چینی حکام نے تفتیش کے لیے روکا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ مینگ ہونگ وائی چینی پولیس...
مزید تفصیل»
دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ اور مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں 13 سال بعد بلدیاتی انتخابات آج ہو رہے ہیں جسے غیور کشمیری عوام نے بائیکاٹ کر کے مسترد کردیا ہے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج 13 سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو جعلی قرار دیتے ہوئے حریت رہنماؤں کی اپیل...
مزید تفصیل»
دنیا

ترکی آئی ایم ایف کے باب کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کر چکا ہے، طیب اردگان

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی نے آئی ایم ایف سے قرضے کا رجسٹرڈ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کردیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق صدر طیب اردگان نے اپنی جماعت کے 27 ویں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
مزید تفصیل»
دنیا

بلغاریہ میں خاتون صحافی زیادتی کے بعد قتل

صوفیہ: بلغاریہ میں مقامی ٹیلی ویژن کے لیے کام کرنے والی خاتون صحافی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بلغاریہ کے ایک پارک سے خاتون صحافی وکٹوریا مارینووا کی لاش ملی، خاتون کے گلے پر نشانات ہیں جس سے لگتا ہے...
مزید تفصیل»
دنیا

مہاجرین بھیجے تو ہوائی اڈے بند کردیں گے، اٹلی کی جرمنی کو دھمکی

روم: اٹلی نے کہا ہے کہ اگر جرمنی نے مہاجرین کے گروپ کو بھیجا تو جواباً ہم جرمنی کے لیے اپنے تمام ہوائی اڈوں کو بند کردیں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مہاجرین کے تبادلے پر اٹلی اور جرمنی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے...
مزید تفصیل»
پاکستان

سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے اور نہ اسے ڈھال بنائیں گے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری کو سیاسی انتقام کہنا سراسر غلط ہے ہم نہ سیاسی انتقامی کارروائی پر یقین رکھتے ہیں اورنہ ہی اسے ڈھال بنائیں گے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا...
مزید تفصیل»
پاکستان

سندھ حکومت کا ایک کمرے کے 15 ہزار سرکاری اسکول بند کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے پورے صوبے میں ایک کلاس روم میں قائم ’’ناقابل فعال‘‘ (Non viable ) 15 ہزار سرکاری اسکول بند کرنے کافیصلہ کیاہے۔ سندھ میں مجموعی انرولمنٹ کا 80 فیصد بوجھ اٹھانے والے 5 ہزار سرکاری اسکولوں کوآئندہ 2 برسوں میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرکے انھیں...
مزید تفصیل»
پاکستان

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ طوفان کی شکل اختیار کر گیا

کراچی: بحیرہ عرب میں ہواکا کم دباؤ طوفان کی شکل اختیار کرگیا جب کہ طوفان کو باقاعدہ طور پر لوبان کا نام دے دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ٹروپیکل وارننگ سینٹر عبدالقیوم بھٹو کے مطابق بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں کافی بڑے رقبے پر موجود ہوا کا...
مزید تفصیل»
پاکستان

پاکستان کاغوری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان نے غوری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل تجربہ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ نے کیا، جس کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل...
مزید تفصیل»
پاکستان

سندھ حکومت کی کارکردگی صفر ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سندھ حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے تھر میں غذائی قلت سے 400 بچوں کی اموات پر ازخود نوٹس کیس کی...
مزید تفصیل»
12