شوٹنگ کے دوران کبھی کسی کو زخمی نہیں کیا، اکشےممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار جو کہ خوفناک قسم کے بھی اسٹنٹ خود کرنے میں مشہور ہیں۔
انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اپنے 24 سالہ فلمی کیریئر میں فلمی ایکشن سین کے دوران آج تک کسی کو زخمی نہیں کیا۔ اکشے کا کہنا ہے کہ ان کے نزدیک کسی کی حفاظت پہلی ترجیح ہے اور طویل فلمی کیریئر میں اسٹنٹ کے دوران بھی کبھی کسی کو نہ زخمی کیا ہے اور نہ ہی کسی اور کو چوٹ لگی ہے۔ مزید براں انھوں نے اپنے سسر راجیش کھنہ کے متنازع بنگلہ سے متعلق کسی قسم کی بات کرنے سے انکار کردیا۔