کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کے قریب واقع روڈ میاں غنڈی پر دہشت گردوں نے ایک پولیس موبائل کو نشانہ بنایا جس میں چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

اطلاعات ہیں کہ پولیس موبائل کے قریب ایک موٹر سائیکل میں بم نصب تھا، امکان ہے کہ یہ دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا تاہم حتمی بات تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔