کراچی:
نیپا پل کے قریب نامعلوم ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نیپا پل کے قریب نامعلوم ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے دونوں افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس اور رینجرز نے فائرنگ کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گاڑی پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایات کی ہے۔