433

اسحاق ڈار کی رہائش گاہ میں قائم پناہ گاہ ختم کردی گئی

لاہور : عدالتی حکم پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ میں قائم پناہ گاہ ختم کردی گئی، گھر میں موجود سامان نکال کر گھر کے سامنے واقع پارک میں منتقل کردیا گیا ہے ، پارک میں پناہ گاہ بنائی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم امتناعی کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائشگاہ میں قائم پناہ گاہ ختم کردی گئی اور ہجویری ہاؤس کے باہر سے پناہ گاہ کابورڈ بھی ہٹادیاگیا ہے اور گھر میں موجود سامان نکال کر گھر کے سامنے واقع پارک میں منتقل کردیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے گھر کےسامنےموجودپارک میں پناہ گاہ بنائی جائےگی، پارک میں کنٹینر پہنچادیاگیا ہے ، جس میں 16بستر لگا دیےگئے ہیں، ایک کنٹینر خواتین کے لئے بھی رکھا جائےگا۔

انتظامیہ کے مطابق پارک میں پناہ گاہ کی بجلی جلد بحال کر دی جائے گی جبکہ عارضی باتھ رومز بھی پہنچا دیےگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

خانیوال میں گردوں کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا

یاد رہے حکومت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے لاہور میں واقع گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا تھا ، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے گھر میں 50 لوگوں کی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے، اس پناہ گاہ میں 35مرد اور 15 خواتین رہائش اختیار کر سکیں گے۔

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے گھر کو حکم امتناع ہونے کی صورت میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا، حکومت کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں، اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کو چیلنج کریں گے۔

بعد ازاں لاہورہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسّم ڈارکی درخواست پرسماعت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاگھرپناہ گاہ میں تبدیل کرنے کیخلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے دس روزمیں جواب طلب کرلیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں