271

فری لانس بزنس کرنیوالوں کیلئےخوش خبری، اسٹیٹ بینک نےسہولت کا اعلان

کراچی: قومی بینک دولت پاکستان نے فری لانس کام کرنے والوں کو ماہانہ 25 ہزار ڈالر منگوانے کی اجازت دے دی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز انجم وہاب کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فری لانس کام یا کاروبار کرنے والے افراد کو ماہانہ 25 ہزار ڈالر ترسیلات کی اجازت دے دی۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق فری لانسرز کو اس سے پہلے ماہانہ 5 ہزار ڈالرز منگوانے کی اجازت تھی تاہم اب انہیں ہر مہینے 25 ہزار ڈالر (38 لاکھ 600 روپے سے زائد) رقم کی ترسیلات کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

وقت سے پہلے شادی کرنا نوبیاہتا جوڑے کو مہنگا پڑگیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق فری لانسرز بزنس کو پرسن ترسیلات بھی کرسکیں گے، یعنی ایک ہی شخص کے شناختی کارڈ پر دو بزنسز کی رقم آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

قومی بینک دولت پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ماہانہ رقم کی حد بڑھانےکامقصد روز گارکےمواقع بڑھاناہے ، پاکستان میں فری لانس انڈسٹری کی شرح تیزی سے ترقی کررہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں