ڈیرہ اسماعیل خان میں گاڑی کےقریب دھماکا، تحریک انصاف کے رہنما سمیت 3 افراد جاں بحقڈیرہ اسماعیل خان: تحصیل کلاچی میں مڈھی روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما فقیر جمشید اپنے ڈرائیور اور محافظ کے ہمراہ جارہے تھے کہ مڈھی روڈ پر ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پرتباہ جبکہ اس میں سوار فقیر جمشید سمیت تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔
واضح رہے کہ فقیر جمشید روحانی شخصیت تھے اور علاقے میں ان کے ارادتمندوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔