372

لاہور اور گوجرانوالہ کے درمیان نئی ٹرین چلانے کا اعلان

اسلام آباد: وزارت ریلوے نے عوام کی سہولت کے لیے لاہور اور گوجرانوالہ کے درمیان نئی ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور اور گوجرانوالہ کے درمیان نئی ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے، گوجرانوالہ ایکسپریس 24 فروری سے شروع کی جائے گی۔

ریلوے نے مسافروں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر کرایہ 100 روپے مقرر کر دیا، شیخ رشید 24 فروری کو گوجرانوالہ میں نئی ٹرین سروس کا افتتاح کریں گے۔

یاد رہے کہ شیخ رشید نے گزشتہ برس جولائی میں بھی لاہور تا میانوالی ایک نئی ٹرین نیازی ایکسپریس چلانے کی خوش خبری دی تھی، اُن کا کہنا تھا کہ نیازی ایکسپریس کے ساتھ اے سی کوچز کی سہولت فراہم کی گئی ہے، اے سی کوچ کا ٹکٹ 800 روپے جب کہ اکانومی کلاس کا ٹکٹ 350 روپے رکھا گیا ہے۔

دو دن قبل ریلوے پولیس نے ملک بھر میں گیس سلنڈرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سلنڈر قبضے میں لے لیے تھے، اس کارروائی میں ریل گاڑیوں میں ڈائننگ کار والے بھی زد میں آ گئے، جن کے پاس اجازت نامے بھی موجود تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ ریلوے نے گیس سلنڈرز کے خلاف آنکھیں بند کر کے کارروائیاں کیں، ٹرین کی ڈائننگ کار میں سلنڈر کی اجازت دینے کے بعد گیس سیلنڈر کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اور مقدمات درج کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں