355

امریکا میں وزیراعظم عمران خان کے نام سے ادارہ چلنے کا انکشاف

واشنگٹن: امریکا میں وزیراعظم عمران خان کے نام سے ادارہ چلنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پاکستانی سفارت خانے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ادارے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

 تحریک انصاف امریکا نے وزیراعظم عمران خان کے نام پر چلائے جانے والے ادارے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی نے وضاحت کی کہ اس ادارے کا پارٹی یا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

صدر پی ٹی آئی امریکا سجاد برکی کا کہنا ہے کہ تنظیم چلانے والے دبیرترمزی کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے، عمران خان کے نام سے تنظیم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

’’عمران خان ڈیویلپمنٹ اکیڈمک ریسرچ کا وزیراعظم سے کوئی تعلق نہیں، ادارے کے اہلکاروں کو عمران خان کے نام پر چندہ جمع کرنے سے روک دیا گیا ہے‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں