274

کوئٹہ، گیس سلنڈر دھماکا، بچے سمیت 5 افراد زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر کیمیکلز کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو بولان میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈبل روڈ پر واقع پلازے میں  اسپیئر پارٹس اور کیمییکلز کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس کے باعث دکان میں آگ لگ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی: معمولی تنازع پر گولیاں چل گئیں، 2 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے دکان کا مالک عنایت اللہ اور وہاں کام کرنے والے بچے رحمت اللہ سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کوئٹہ میں ڈسٹرکٹ کورٹ کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور نے شارع اقبال سے داخل کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں نے اسے روکا، جس پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں