370

کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت جھوٹے آپریشن کرسکتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت جھوٹے آپریشن کا سہارا لے سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے برطانوی پارلیمنٹ ارکان کے وفد نے ملاقات کی جس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کشمیر گروپ وفد کی قیادت چیئرمین ڈیبی ابراہم نے کی، وزیراعظم نے جموں و کشمیر تنازعہ پر گروپ کی مستقل توجہ کی تعریف کی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پر گروپ رپورٹس کی تعریف کی، عمران خان نے بھارتی یکطرفہ کارروائیوں سے انسانیت سوز حالات سے وفد کو آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری، گودام سیل

وزیراعظم نے کہا کہ 80 لاکھ کشمیری گزشتہ 6 ماہ سے ایک فوجی محاصرے میں ہیں، کشمیریوں سے انسانی حقوق اور آزادی چھین لیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے بھارتی قیادت کی بیان بازی سے خطے کے امن کو خطرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کا ہندوتوا نظریہ کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے، ہندوتوا نظریہ بھارت کی اقلیتوں کے لیے جگہ محدود کررہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت جھوٹے آپریشن کا سہارا لے سکتا ہے، جنوبی ایشیا میں امن کے لیے کشمیر کا تنازعہ کا مستقل حل ضروری ہے، عالمی برادری انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم پر شعور اجاگر کرے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر پر یو این قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے، کشمیریوں کی جدوجہد پاکستان کے لیے پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں