364

مہاتیر محمد نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

کوالالمپور: ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نومبر 2020 کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے اعلان کیا کہ وہ نومبر 2020 میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے۔

مہاتیر محمد نے اعلان کیا کہ وہ کسی بھی وقت اپنا اقتدار منتقل کرنے کو ذہنی طور پر تیار ہیں البتہ وہ اپنا باقاعدہ استعفیٰ نومبر کے بعد ہی دیں گے۔

ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہ فیصلہ عوامی انصاف پارٹی کے چیئرمین انور ابرہیم سے مشاورت کے بعد کیا، عہدہ ترک کرنے کا خیال بہت پہلے سے میرے دماغ میں ہے تاکہ سیاسی جماعتیں آگے آئیں اور ملک کے لیے اپنا کردار ادا کریں‘۔

رپورٹ کے مطابق پاکاتان ہراپان کی صدارتی کونسل کا اجلاس جمعہ 21 فروری 2020 کو طلب کیا گیا ہے جس میں مہاتیرمحمد کے عہدے کی منتقلی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

یاد رہے کہ مہاتیر محمد کا تعلق ملائیشیا کی پاکاتان ہراپان جماعت سے ہے، اُن کی جماعت 2018 میں اقتدار میں آئی جس کے بعد اتحادیوں کے مشورے سے مہاتیر محمد کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جرمنی میں 2 شیشہ بارز میں فائرنگ، 8 افراد ہلاک

پاکاتان اور اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا تھا کہ جب مہاتیر محمد 72 برس کے ہوجائیں گے تو وہ عہدہ چھوڑ کر تمام ذمہ داریاں انوار ابراہیم کو سونپ دیں گے، اس ضمن میں حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مہاتیر محمد نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد 9 مئی 2018 کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دو سال بعد عہدہ چھوڑ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں