370

دو طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ، 4 افراد ہلاک

میلبرن: آسٹریلیا میں دو طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقے میں دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے، طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

میلبرن کے شمال منگلور میں پولیس اور ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے، طیارے ایک کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوئے۔

وکٹوریہ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر طیارے میں سوار 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے اور ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہاتیر محمد نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

مقامی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں گھاس کے میدان میں تباہ ہونے والے دو چھوٹے طیاروں کا ملبہ دکھایا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی سول ایوی ایشن سیفٹی اتھارٹی اور ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کی جانب سے جائے وقوعہ کا دورہ کیا گیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 24 جنوری کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ بجھانے کے دوران امریکی فائر فائٹنگ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں