364

سپریم کورٹ کا ریلوے زمین پر قبضوں سے متعلق بڑا فیصلہ

کراچی : سپریم کورٹ نے ریلوے زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بھی ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے 7 روز میں نوٹس بھیج کرتمام قبضےخالی کرانےکی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ریلوے زمین پر قبضوں سے متعلق بڑا فیصلہ سنادیا اور ریلوے زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بھی ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے 7 روز میں نوٹس بھیج کر تمام قبضےخالی کرانےکی ہدایت کردی۔

عدالت نے قانون نافذکرنےوالےاداروں کو ریلوےکی معاونت کاحکم دیا اور کہا جو بھی قانون نافذکرنے والا ادارہ ہے، وہ ریلوے کی مدد کرے جبکہ سندھ حکومت کو متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرنےکی ہدایت کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ متبادل جگہ پر بنیادی سہولیات بھی حکومت متاثرین کو فراہم کرے، متبادل جگہ پرپانی، بجلی، سڑکیں،اسکولز فراہم کیے جائیں، ہمارے سامنے اصل مسئلہ یہ ہے سرکلر ریلوے کی زمین پر قبضے ہیں، تجاویز پر تجاویز ہیں مگر عمل کوئی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بغیر اجازت دوسری شادی پر ایک سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم

عدالت کا کہنا تھا کہ سرکلر ریلوے کی زمین پر روزانہ کی بنیاد پر قبضے ہو رہے ہیں اور نئے قبضے بھی جاری ہیں، زمین پر نئے قبضے پلان کرکے کیے جارہے ہیں، سرکلر ریلوے اراضی پر قبضے سے متعلق ریلوے اور سندھ حکومت جانتے ہیں ، گلشن اقبال ریلوے اسٹیشن پر پوری سوسائٹی بنا دی گئی۔

عدالت نے سیکرٹری ریلوے کو تمام قبضے ختم کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سیکرٹری ریلوے تمام قبضے والوں کو نوٹس بھیجیں اور متاثرین کو سندھ حکومت متبادل جگہ فراہم کرنے پر حکمت عملی مرتب کرے۔

عدالت نے 6 مارچ تک عمل درآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری،سیکرٹری ریلوے،اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو آئندہ سماعت پرپیش ہونے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں