427

ورلڈ کپ 2020 کے لیے کافی ٹائم ہے، اچھی ٹیم بنائیں گے، وقار یونس

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2020 کے لیے کافی ٹائم ہے، اچھی ٹیم بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ ساری کرکٹ پاکستان میں ہورہی ہے، پی ایس ایل کے ہوم گراؤنڈ میں ہونے سے دنیا میں اچھا میسج جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ اور نوجوان کرکٹرز کے لیے کافی خوش آئند ہے، ہوم گراؤنڈ پر کھیل کر نوجوانوں میں اعتماد نظر آئے گا، آنے والے وقتوں میں آئی سی سی ایونٹس کے لیے بڈ کرنا چاہئے۔

وقار یونس نے کہا کہ پی ایس ایل میں تمام کھلاڑیوں کو دیکھا جائے گا، کوچنگ اسٹاف کے لیے اچھا موقع ہے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔

بولنگ کوچ نے بہتر کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں عمدہ پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں کو بلائیں گے اور ان پر کام کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں