390

پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کیا، آرمی چیف جنرل باجوہ

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردارادا کیا، پاکستان مراکش کے ساتھ مشکل وقت میں ہمیشہ کھڑا رہے گا۔

یہ بات انہوں نے مراکش کے وزیر قومی دفاع اور مسلح افواج کے انسپکٹر جنرل سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مراکش کاچار روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

آرمی چیف نے مراکش کے وزیر قومی دفاع اور مسلح افواج کے انسپکٹر جنرل سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی، سکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں جانب سے علاقائی امن و استحکام کے امور بھی زیرغور آئے۔

یہ بھی پڑھیں:جسٹس فائز عیسیٰ کیس : نئے اٹارنی جنرل کی حکومتی نمائندگی سے معذرت

، ملاقاتوں میں دونوں جانب سے سکیورٹی، مشترکہ تربیت اورانسداد دہشت گردی امور پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں مراکش کے ساتھ کھڑا رہے گا، ماضی میں پاکستان ہمیشہ مراکش کا ساتھ دیتا رہا ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق اس کے علاوہ آرمی چیف نے رائل کالج ہائر ملٹری ایجوکیشن کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف نے خطے میں ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز پر اظہار خیال کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں