340

کورونا وائرس: چین میں مزید 42 افراد ہلاک، تعداد 2912 ہوگئی

بیجنگ : ہلاکت خیز کورونا وائرس نے چین میں مزید 42 افراد کو ہلاک کردیا، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2912 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں مزید 42 افراد مہلک ترین وائرس سے ہلاک ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 912 ہوگئی ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے مزید 202 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 85 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا کے روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عراق میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملے

چینی حکام کے مطابق اتوار کے روز کورونا وائرس سے متاثرہ افراد 2837 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا میں بھی کورونا وائرس سے مزید 4 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے جبکہ 476 مزید افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 212 ہوگئی ہے۔

ادھر اٹلی میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 34 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس کے مزید 566 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

چین سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اب تک 3 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں