405

کے پی میں ٹیکسز جمع کرنے کی شرح میں نمایاں اضافہ

پشاور: خیبر پختون خوا میں ٹیکسز جمع کرنے کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبے کی محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، فروری میں 11 ارب کے محاصل وصول کیے گئے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تیمور جھگڑا نے کہا کہ مالی سال کے اختتام تک محاصل کی وصولی 18 ارب تک پہنچنے کی امید ہے، صوبے میں ٹیکسز کی شرح کم کر کے وصولی پر توجہ دی گئی ہے تاہم مقرر کردہ ٹیکسز کی وصولی یقینی بنائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا تھا کہ مہنگائی کی شرح 14.6 سے کم ہو کر 12.4 فی صد ہو گئی ہے، سینیٹ اجلاس میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے حماد اظہر نے بتایا کہ تیل، ڈیزل میں5 روپے کمی کے بعد مہنگائی میں کمی ہوگی۔

انھوں نے کہا تھا کہ رواں سال فروری میں برآمدات میں 13.6 فی صد اضافہ ہوا جب کہ پچھلے سال 32 فی صد خسارہ کم ہوا اور رواں برس 70 فی صد کم ہوا، جب اقتدار سنبھالا تو پاکستان کے پاس صرف 2 ہفتے کے ریزرو رہ گئے تھے، ہماری حکومت نے سخت حالات سے ملک کو نکالا، اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 50 فی صد اضافہ ہوا، روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے ایک ڈالر بھی مارکیٹ میں نہیں جھونکا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں