چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 ہوگئیںبیجنگ: چین کے جنوب مغربی پہاڑی صوبے یننان میں زلزلے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 589 ہوگئیں جب کہ 2 ہزار افراد زخمی ہیں، متاثرہ علاقوں میں تباہ شدہ ہزاروں گھروں میں زندہ بچ جانیوالوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے یننان میں 2 روز قبل آنے والے زلزلے کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 589 ہو گئی ہے جب کہ آفٹر شاکس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جس سے عمارتوں کے منہدم ہونے کا خطرہ ہے، شدید طوفانی ہواؤں کے باعث امدادی کاروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
چینی وزیر اعظم نے امدادی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔اتوار کو 6.1 شدت کے زلزلے کا مرکز ایک دور افتادہ قصبہ لونگٹاؤشان تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے80 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ ایک لاکھ 24 ہزار کوشدید نقصان پہنچا۔ حکومت کی طرف سے بھیجے گئے 18 ہزار افراد علاقے میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔اس علاقے میں گزشتہ ایک صدی میں یہ شدید ترین زلزلہ تھا۔2012ء میں یننان میں آنے والے زلزلے میں 80 افراد ہلاک ہوئے تھے۔