تحریک انصاف كا لانگ مارچ روكنے كے لئے سپریم كورٹ میں درخواست دائرلاہور: 14 اگست کو تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے اور اس دوران شہریوں كے جان و مال كے تحفظ كے لئے سپریم كورٹ درخواست دائر کرائی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائر کئی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رواں ماہ قوم اپنا 68واں یوم آزادی منا رہی ہے جبكہ عمران خان نے 14اگست كو ہی لانگ مارچ كا اعلان كردیا جس سے امن و امان كی صورتحال خراب ہونے كا اندیشہ ہے۔
درخواست میں مزید موقف اختیار كیا گیا ہے كہ احتجاج كے نام پر جمہوریت كو ڈی ریل كرنا خود آئین پاكستان كے منافی ہے، اس وقت ملک حالت جنگ میں ہے ایسی صورتحال میں لانگ مارچ كرنا قوم كو امتحان میں ڈالنے كے مترادف ہے، اس لئے عدالت عظمیٰ سے استدعا ہے کہ عمران خان كے لانگ مارچ كو روكنے اور شہریوں كے جان ومال كے تحفظ كو یقینی بنانے كے احكامات جاری کئے جائیں۔