451

سعودی ایئر لائن کی جانب سے عمرہ زائرین پر پابندی میں مزید توسیع

ریاض: سعودی ایئر لائن کی جانب سے عمرہ زائرین پر پابندی میں مزید توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ائیر لائن نے 15 اپریل تک عمرہ زائرین اور آن لائن ٹورسٹ وزٹ ویزے کی درخواست لینے سے منع کرنے کا سرکلر جاری کر دیا۔

ائیر لائن نے ٹریول ایجنٹوں کو پندرہ اپریل تک عمرہ زائرین کے گروپس بنانے سے منع کر دیا ہے، اس سلسلے میں جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ٹریول ایجنٹ 15 اپریل تک عمرہ زائرین کے گروپس نہ بنائیں۔

سعودی ایئر لائن نے رجسٹرڈ ٹریول ایجنسیز کو جاری سرکلر میں کہا ہے کہ ٹریول ایجنسیز 15 اپریل تک نئی درخواستیں موصول نہ کریں، خیال رہے کہ اس سے قبل کرونا وائرس کے پیش نظر عمرہ زائرین پر پابندی 31 مارچ تک بڑھائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں کرونا سے متاثرہ 11 افراد ہلاک، کیلیفورنیا اور واشنگٹن میں ایمرجنسی نافذ

پابندی کا اطلاق عمرہ زائرین، آن لائن ٹورسٹ وزٹ ویزہ کے حامل مسافروں پر ہوگا، سعودی ایئر لائن نے کراچی سمیت ملک بھر میں موجود رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کو بھی آگاہ کر دیا، سرکلر میں ہدایت کی گئی ہے کہ 15 اپریل تک عمرہ زائرین گروپس کی ٹکٹیں ری فنڈ کی جائیں، اور مسافر منسوخ شدہ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے لیے سعودی ایئرلائن سیلز سپورٹ سینٹر سے رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں