432

کرونا وائرس کا برطانوی معیشت پر وار، ایئر لائن بند ہونے کا خدشہ

مانچسٹر: نہایت مہلک اور نئے کرونا وائرس کے برطانوی معیشت پر وار جاری ہیں، برطانوی ایئر لائن فلائی بی بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ایئر لائن فلائی بی کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے جس کے باعث اس کے بند ہونے کا خدشہ ہے، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب کمپنی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

مسافروں کی تعداد میں کمی کے ساتھ موجودہ بکنگز بھی ملتوی کر دی گئیں، یہ فضائی کمپنی خسارے کے باعث جنوری میں بڑی مشکل سے بند ہونے سے بچی تھی، فلائی بی ایئر لائن 40 برس سے برطانیہ اور یورپ کے لیے پروازیں چلا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ایئر لائن کی جانب سے عمرہ زائرین پر پابندی میں مزید توسیع

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے اختتام پر برطانوی اسٹاک ایکس چینج بھی گر گئی تھی، انڈیکس پوائنٹس 12 ماہ کی کم ترین سطح پر آیا، کرونا وائرس عالمی سطح پر پھیلنے کی وجہ سے ایئر لائنز، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، چین سے مصنوعات کی درآمدات میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ برطانوی شہریوں نے ایڈوائزری کے پیش نظر بیرونِ ملک سفر میں بھی کمی کر دی ہے۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کے باعث برطانوی ایوی ایشن انڈسٹری بری طرح متاثر ہو رہی ہے، برٹش ایئر ویز نے صرف 16 سے 28 فروری کے دوران 226 پروازیں کینسل کی تھیں، اب تک مزید سیکڑوں پروازیں متاثر ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں