افغان پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 7 ساتھی ہلاککابل: افغاں صوبے ارزگان میں ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی7 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ ارزگان کے علاقے ترین کوٹ میں ایک پولیس اہلکار نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کر کے اپنے 7 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا اور اسلحہ سمیت فرار ہو گیا۔ افغان حکام کاکہنا ہے کہ حملہ آور کے طالبان سے روابط تھے اور اس قسم کے حملے پہلے بھی ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی افغان دارالحکومت کابل میں برطانیہ کے زیر اہتمام چلنے والے پولیس ٹریننگ سنٹر میں افغان اہلکار نے نیٹوافسران پر فائرنگ کرکے امریکی جنرل کو ہلاک کر دیا تھا جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں امریکی، جرمن اور برطانوی فوجی اہلکاروں سمیت 15 افسران زخمی ہو گئے تھے۔