481

طیارہ حادثہ ، شہیدونگ کمانڈرنعمان اکرم مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

لاہور : اسلام آباد میں طیارہ حادثے میں شہیدونگ کمانڈر نعمان اکرم کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا ، مولانا طارق جمیل نے شہید کی نماز جنازہ پڑھائی۔

تفصیلات کے مطابق ونگ کمانڈرنعمان اکرم شہید کا جسدخاکی عسکری10 اے بلاک مسجد میں لایا گیا ، جہاں شہید کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ، جس میں رشتے دار، مقامی لوگ ،مسلح افواج کے نمائندگان بھی شریک ہوئے، مولانا طارق جمیل نے شہید کی نمازجنازہ پڑھائی۔

جس کے بعد شہیدونگ کمانڈرنعمان اکرم کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

گذشتہ روز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کےایف16طیارے کے حادثے میں شہید پائلٹ کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی ، جس میں سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہدانور ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور امیرالبحرایڈمرل ظفر محمودسمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی تھی۔

بعد ازاں ونگ کمانڈرنعمان اکرم شہید کا جسد خاکی تدفین کے لئے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:حج قرعہ اندازی، خوش نصیب عازمین کے ناموں کا اعلان آج کیا جائے گا

خیال رہے شہید نعمان اکرم نے دو ہزار انیس میں انٹراسکواڈرن مقابلےمیں شیرافگن ٹرافی جیتی تھی، انہوں نے سوگواروں میں بیوہ، بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑی ہے، شہید کے والد پاک فوج میں بریگیڈیئر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔

ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ شہیدنعمان اکرم کا طیارے کے حادثے کے وقت علاقے میں تھا، انھوں نے شہریوں کی قیمتی جانوں سمیت اہم عمارتوں کوتباہی سےبچایا اور آبادی کوبچانےکیلئےشہیدنعمان طیارےکوغیرآبادعلاقےلےگئے اور اپنی جان قربان کردی۔

یاد رہے اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف -16گر کر تباہ ہوگیا تھا ، پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوا، حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں