437

نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز لاہور قلندرز کو دبوچنے کے لیے تیار

کراچی: پی ایس ایل فائیو کے رنگارنگ میلے کی پھر شہر قائد میں واپسی ہو رہی ہے، کراچی کے شیر آج لاہور قلندرز سے مقابلہ کریں گے۔

 پی ایس ایل 5 کے چھبیسویں میچ میں کراچی کنگز آج ہوم گراؤنڈ میں بدلہ چکانے کو تیار نظر آ رہے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کے شیر قلندرز پر وار کریں گے، اپنی فیوریٹ ٹیم کا جوش بڑھانے کے لیے کراچی کے شائقین بھی بے تاب ہیں، اسٹیڈیم میں ہاؤس فل ہوگا۔

کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال نے فینز کے لیے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کراچی کنگز ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کو تیار ہے، کراچی والے نیلی ٹی شرٹس پہن کر اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے آئیں اور دنیا کو دکھائیں کہ یہ ہے کراچی۔

ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اہم میچ بارش کی نذر

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کے لیے عزم کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تیار ہیں، لاہور قلندرز کے خلاف حکمت عملی بنالی، کسی کھلاڑی کا کوئی ڈر نہیں، پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، پہلی کوشش پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اہم میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹورنامنٹ میں 7 پوانٹس ہو گئے جب کہ ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔ دوسری طرف لاہور قلندرز نے 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے، جب کہ کراچی کنگز 7 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم اب تک 7 میچز کھیل چکی ہے، جن میں سے 3 جیتے، ایک کا نتیجہ نہیں نکلا جب کہ 3 ہارے۔ قلندرز اور کنگز کا اب تک ایک ہی ٹاکرا ہوا ہے جو قلندرز کے نام رہا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک 8 میچز کھیل چکی ہے، جن میں سے اس نے 4 جیتے، اور 4 ہارے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں