391

ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد997 ہو گئے

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہ تعداد 997 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس عالمی وبا سے پنجاب میں پہلی ہلاکت بھی سامنے آ گئی۔
پنجاب میں اس پہلی ہلاکت کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 7 جبکہ پنجاب میں مزید 47 کیسز، سندھ میں مزید 16 کیسز، خیبر پختونخوا میں 40 اور گلگت بلتستان میں مزید 9 کیسز اور بلوچستان میں 5 نئے کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد997 ہو گئی۔

پنجاب میں مزید 47 کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 296 ہو گئی ہے اور پنجاب میں اب تک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 16 نئے کیسز آ گئے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 410 ہو گئی۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 40 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ان میں سے 37 کیسز ڈیرہ اسمٰعیل خان، 2 پشاور اور ایک کیس جنوبی وزیرستان میں سامنے آیا جس کے بعد خیبر پختونخوا میں مجموعی تعداد 78 ہو گئی ہے۔

اسی طرح بلوچستان میں 115 افراد جبکہ گلگت بلتستان میں 81 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔مزید برآں اسلام آباد میں 16 اور آزاد کشمیر میں ایک شخص متاثر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں