بھارتی پرچم کی توہین کا الزام، ہائیکورٹ نے ملائکہ شراوت کو نوٹس بھجوادیاحیدر آباد: حیدرآباد ہائیکورٹ نے اداکارہ ملائکہ شراوت کو بھارت کے قومی پرچم کی مبینہ توہین کرنے کے الزام پر نوٹس بھجوا دیا۔
درخواست گذار ٹی دھن گوپال راؤ نے عدالت میں اداکارہ کے خلاف پبلک انٹرسٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے کہ ملائکہ شراوت نے اپنی فلم ڈرٹی پالیٹکس کے ایک پوسٹر میں قومی پرچم کے تین رنگوں پر مشتمل کپڑا لپیٹ رکھا ہے جس سے قوم کی توہین ہوئی ہے۔ عدالت نے اداکارہ کو ایک ماہ میں نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ فلم ڈرٹی پالیٹکس کے پوسٹرمیں اداکارہ کو ایک کار کی چھت پر بیٹھے دکھایا گیا ہے اور اس نے اپنے جسم پر بھارتی پرچم کے تین رنگوں پر مشتمل کپڑا لپیٹ رکھا ہے۔