445

کورونا کے باعث حج منسوخی کا فیصلہ نہیں کیا گیا، سعودی سفیر

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث رواں برس حج منسوخ کرنے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ایک انٹرویو میں نواف بن سعید المالکی کا کہنا تھا کہ ‘سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے رواں سال حج کو منسوخ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حج کی منسوخی کا کوئی فیصلہ ہوا تو اس فیصلے سے عازمین حج کو بروقت ذمہ داری سے آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ میں آپ کو پھر یقین دلاتا ہوں کہ حج کو منسوخ کرنے کا کوئی فیصلہ اس وقت تک بالکل نہیں کیا گیا۔

سعودی عرب میں اقامہ کی سہولت کے ساتھ بیروزگار پاکستانی جو کورونا وائرس کے خلاف کیے گئے اقدامات سے متاثر ہوئے ان کے حوالے سعودی سفیر نے کہا کہ وہ تمام لوگ جن کے پاس غیر منسوخ شدہ اقامے اور قانونی ایگزٹ موجود ہے وہ سب پروازیں بحال ہوتے ہی واپس سعودی عرب جا سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی شعبہ پاسپورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تمام لوگ جو پروازوں کی معطلی کی 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن کی وجہ سے سعودی عرب نہ پہنچ سکے تھے ان کے ایگزٹ اور ریٹرن ویزے کی معیاد خود بخود بڑھا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ’اسی طرح جو لوگ وزٹ ویزا یا عمرے کے لیے سعودی عرب گئے تھے مگر واپس اپنے ملک نہ پہنچ سکے ان پر ویزا کی تنسیخ پر کوئی جرمانہ نہیں ہو گا اور نہ ہی کوئی قانونی کارروائی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں