کنگناروت فلم ’’کٹی بٹی‘‘ میں عمران خان کی ہیروئن بنیں گیممبئی: بالی ووڈ میں ان دنوں خبر گرم ہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت نکھل ایڈوانی کی لو اسٹوری فلم ’’کٹی بٹی‘‘ (Katti Batti) میں عمران خان سے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ یوٹی وی موشن پکچرز کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی یہ فلم بالی ووڈ میں اب تک بنائی جانیوالی رومانوی فلموں سے قدرے مختلف فلم ہے۔ فلم کی عکسبندی ستمبر میں شروع کردیں گے ۔ یہ ایک بہترین لواسٹوری ہے جس کا آئیڈیا اور فلاسفی بہت اچھی اور اس میں محبت کا عنصر ایک مختلف انداز میں دکھایا گیا ہے۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ کنگنا کو ایک اطالوی فلم میں کام کرنے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں اداکارہ نے بتایا کہ مجھے ایک اطالوی فلم کی بھی پیشکش کی گئی ہے مگر دوسری فلموں کی عکسبندی میں مصروفیت کے باعث ابھی اس میں کام کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تاہم اگر فراغت ملی تو اس میں کام کرنے میں عار نہیں محسوس کروں گی۔ دوسری طرف کنگنا رناوت جنہوں نے اداکارہ جنہوں نے حال ہی میں فلموں میں کام کرنے کے اپنے معاوضے میں پچاس فیصد اضافہ کردیا ہیکا کہنا ہے کہ وہ زیادہ معاوضے کی حقدار ہے اور اسی لیے اس نے اپنی فیس میں اضافہ کردیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے میں سات سال سے کام کررہی ہوں اور اس دوران میں نے جو تجربہ حاصل کیا ہے اسی بنا پر میں اب زیادہ معاوضہ طلب کر رہی ہوں واضح رہے کہ 2006 میں فلم ’’گینگسٹر‘‘اپنا کیرئیر شروع کرنیوالی کنگنا رناوت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر کئی ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں اور ان کی حال ہی میں دوفلمیں کوئین اور ریوالور رانی ریلیز ہوئی ہیں جب کہ وہ اس وقت کٹی بٹی کے علاوہ دو اور فلموں ڈیوائن لورز اور تنو ویڈز منو2 میں مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔