286

امریکا میں کورونا وائرس سے 50 ہزار ہلاکتیں، 9 لاکھ سے زائد متاثر

واشنگٹن: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتیں 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں جن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ-19 نے دنیا بھر میں 2 لاکھ سے زائد جانیں لے لی ہیں، سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئیں جہاں 54 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے اس کے بعد اٹلی میں 30 ہزار، اسپین میں 26 ہزار، فرانس میں 25 اور برطانیہ میں 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسلامی ممالک میں سب سے زیادہ افراد ایران میں ہلاک ہوئے جہاں تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ دوسرے نمبر پر ترکی ہے جہاں 3 ہزار کے قریب افراد اس مہلک وائرس سے جنگ کے دوران زندگی کی بازی ہار گئے۔ خلیجی ممالک میں کرفیو اور سخت اقدامات کے باعث کورونا وائرس کی تباہ کاریاں قدرے کم ہے۔
یہ خبر پڑھیں : صدر ٹرمپ کی جراثیم کش انجکشن لگانے کی مضحکہ تجویز پر ماہرین برہم

اسی طرح دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 29 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے، امریکا میں سب سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جہاں تعداد ساڑھے نو لاکھ تک جا پہنچی ہے اور اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔ اٹلی، اسپین، فرانس اور برطانیہ میں متاثرین کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے پوری دنیا میں ہی اپنے پنجے گاڑھ دیئے ہیں جب کہ اس مہلک وائرس کا مقابلہ کرنے والی ویکسین کی تیاری چین، امریکا، برطانیہ، روس اور جرمنی میں جاری ہے تاہم ویکسین کی دستیابی میں 12 سے 18 ماہ لگ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں