فلم ’’خوبصورت ‘‘کی تشہیر کیلئے سونم کپور نے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیاممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے فلم ’’ خوبصورت ‘‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔
سونم کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ فلم ’’ خوبصورت ‘‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں پاکستان دورے کا ارادہ رکھتی تھیں لیکن بعض وجوہات کی بناء پر انھوں نے اپنا ارادہ ملتوی کر دیا ہے‘ وہ پاکستانی صحافیوں کو وقتاً وفتاً انٹرویو دے رہی ہیں اور فلم کے حوالے سے مداحوں تک اپنے پیغامات پہنچا رہی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کے والد کا تعلق پشاور جب کہ والدہ کا تعلق کراچی سے ہے اس لیے انھیں پاکستان جانے کا بے حد شوق ہے اور مستقبل میں وہ دورہ پاکستان ضرور کریں گی۔ فلم’’خوبصورت‘‘ جس میں ان کے ہیرو پاکستانی اداکار فواد خان ہیں پاکستان اور بھارت میں 19ستمبر کو یہ فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی۔