247

ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے پر غور

اسلام آباد: پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت اور خیبرپختونخوا نے حمایت کردی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں تمام صوبائی وزراء نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں، تاہم خیبرپختونخوا نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت کر دی۔ صوبوں میں اتفاق نہ ہونے پر معاملہ قومی رابطہ کمیٹی کے کل اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں