249

چوہدری برادران نیب چیئرمین کے اختیارات کے خلاف ہائی کورٹ پہنچ گئے

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے چیئرمین نیب کے اختیارات کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنے والا ادارہ ہے، نیب کے کردار پر عدالتیں فیصلے بهی دے چکی ہیں۔ ہمارا سیاسی خاندان ہے اور ہمیں سیاسی طور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب نے 19 سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا، چیئرمین نیب نے 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا حالانکہ چیئرمین نیب کو 19 سال پرانی اور بند کی جانے والی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اختیار نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں