وزیرسعیدہ وارثی کے استعفے نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کوجگا دیالندن: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مستعفی ہونے والی پاکستانی نژادرکن پارلیمنٹ سعیدہ وارثی کے تحفظات پر جوابی خط لکھتے ہوئے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ کے حالات پرآپ کے جذبات سمجھ سکتا ہوں۔
برطانوی میڈیاکے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی وزیرسعیدہ وارثی کے استعفے نے وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کوجگا دیا۔ برطانوی وزیراعظم نے سعیدہ وارثی کے تحفظات پر جوابی خط لکھتے ہوئے کہاکہ غزہ کی صورتحال ناقابل برداشت ہے،خطے میں2ریاستوںکاقیام مسئلے کاحل ہے،ہم اسرائیل کے دفاع کے حق پریقین رکھتے ہیں، اسرائیل سے کہاہے کہ شہریوںکی ہلاکت سے گریز کرے،برطانوی وزیراعظم نے سعیدہ وارثی کوان کی خدمات پرخراج تحسین پیش کیا۔