بالی ووڈ اداکاروں کی صلاحیتوں کا اعتراف دنیا بھرمیں کیا جارہا ہے، عرفان خانممبئی: بالی ووڈ اداکار عرفان خان کا کہنا ہے کہ بھارتی اداکاروں، فلموں اور ہدایت کاروں نے اپنی صلاحیتوں اور کام کے ذریعے دنیا کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار عرفان خان کا کہنا ہے کہ بھارتی اداکار اپنی صلاحیتیوں کو نکھارنے کرنے کے لئے ہالی ووڈ کی طرف دیکھتے ہیں لیکن میرے خیال میں وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ہالی ووڈ سینما کو متاثر کریں کیونکہ ہمارے پاس بہترین کہانیاں اور بہترین لوگ موجود ہیں۔
عرفان خان کا کہنا تھا کہ میں نے حال ہی میں ہالی ووڈ فلم ’جراسک ورلڈ‘ میں کام مکمل کیا ہے اور مجھے وہاں پر کام کے لئے مزید پیش کش بھی کی گئی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے۔