کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی رواں سال پہلی بار کانزفلم فیسٹیول میں شرکت کی توقع کی جارہی ہے اگر ماہرہ خان کانز میں شرکت کرتی ہیں تو وہ کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ ہوں گی۔

میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان پہلی بار 71 ویں سالانہ انٹرنیشنل کانزفلم فیسٹیول میں بین الاقوامی برانڈ لوریال پیرس کی برانڈ ایمبسیڈرکے طور پر پاکستان کی نمائندگی کرتی نظرآئیں گی۔ کانزفلم فیسٹیول کا میلہ ہرسال فرانس میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں ہالی ووڈ اوربالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں کو مدعو کیا جاتا ہے۔