لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی وکٹوں پر موسم کی وجہ سے بیٹنگ مشکل ہوجاتی ہے، پاکستانی بیٹسمینوں کو انگلینڈ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلیکشن اور کوچنگ ٹیم نے قومی ٹیم کیلیے 10سالہ منصوبہ بنایا ہے، وہ نئے پلیئرز تیار کرنا چاہتے ہیں، اسلئے سلیکشن اور ٹیم معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈومیسٹک ڈھانچے میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کی تجویز ہے تاہم ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 10 کرنے کی تجویز ہے، تبدیلی سے متعلق پالیسی بیان جلد جاری کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ فرسٹ کلاس کھلاڑیوں کو اچھا معاوضہ دینے کے لیے ریجنز کو رقم دینے کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔