کراچی: پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب سمیت ابتدائی میچز پاکستان میںکرانے کی تجویز سامنے آ گئی۔

پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے گذشتہ روز لاہور میں ایک اجلاس منعقد ہوا ، جس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر نائلہ بھٹی سمیت دیگر پی سی بی آفیشلز اور فرنچائزز کے نمائندے شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر شرکا کو بتایا گیا کہ پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب سمیت ابتدائی میچز پاکستان میں کرانے کی تجویز زیرغورہے،لاہور، کراچی اور راولپنڈی میزبانی کریں گے۔