نئی دہلی: بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کو بعد ازمرگ فلم ’موم‘ میں بہترین اداکاری کرنے پرنیشنل ایوارڈ سے نوازدیا گیا۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 65 ویں نیشنل ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو بہترین اداکارہ کے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا جو ان کے شوہر ہدایت کاربونی کپور اور ان کی دونوں بیٹیوں خوشی اورجھانوی کپورنے وصول کیا۔