لندن: مسلم ماڈل ماریا ادریسی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں حجاب پہننے کے باعث بیوٹی (اشتہاری) مہم میں شامل کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

لندن سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ ماریا ادریسی کا کہنا ہے کہ انہیں حجاب پہننے کی وجہ سے بیوٹی مہم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ماریا نے کہا کہ وہ یہ سن کر صدمے کا شکار ہوگئیں کہ انتظامیہ نے انہیں بورڈ میں اس وجہ سے شامل نہیں کیا کہ وہ حجاب پہننے اور مسلمان ہونے کے باعث کم خواتین کو اپنی جانب مائل کر پائیں گی۔

ایک انٹرویو کے دوران ماریا نے انکشاف کیا کہ انہیں میری شخصیت سے اور میری ماڈلنگ کی قابلیت سے کچھ لینا دینا نہیں، ان کا ماننا ہے کہ میں حجاب پہنتی ہوں اس لیے لوگ ان کے پراڈکٹ (لباس) نہیں خریدیں گے۔