سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے یونی ورسٹی کے پروفیسر سمیت مزید 10 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی۔ بھارتی فوج نے آپریشن کے نام پر کشمیر یونی ورسٹی کے پروفیسر سمیت 10 کشمیریوں کو گولیاں مارکر شہید کردیا جس کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔