غزہ: مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں بم دھماکے سے 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کے ساحلی علاقے غزہ کی پٹی پر ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم 6 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق غزہ کی حکمراں جماعت حماس سے ہے۔ حماس نے اس دھماکے کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہزاروں فلسطینیوں کے اسرائیل مخالف مظاہرے، فائرنگ سے 350 زخمی