کراچی: عبدالرزاق نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کر لیا جب کہ رواں سیزن وہ پی ٹی وی کی جانب سے بطور کپتان ایکشن میں نظر آئیں گے۔

38 سالہ عبدالرزاق نے اپنا آخری فرسٹ کلاس میچ 2014میں کھیلا تھا، اس کے بعد ان کی ٹیم زیڈ ٹی بی ایل گریڈ ٹو میں چلی گئی جسے رواں سیزن واپسی کا موقع ملا ہے، اب عبدالرزاق پی ٹی وی کے ساتھ منسلک ہیں۔

نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ رواں برس میں بطورکپتان پی ٹی وی کی جانب سے ایکشن میں نظر آؤں گا، میری فٹنس اور فارم دونوں ٹھیک ہیں، گذشتہ دنوں پشاور سے میچ میں 94 رنز بنانے کے ساتھ ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔