لاہور: چند روزقبل اداکارہ میرا نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی اصل وجہ اب انہوں نے خود ہی بتا دی۔

ایکسپریس نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ شوہرنوید کے ساتھ امریکا جا کرپرسکون زندگی گزارنا چاہتی ہوں، میرے بارے میں جیسی باتیں کی جاتی ہیں اوراسکینڈلزبنائے جاتے ہیں ان سے دل برداشتہ ہو کرہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میرا کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی سفیرہیں اوراپنے وطن کو کبھی نہیں بھولیں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ میرا کا پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ