ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ بچپن میں خود کو غریب بتانے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔

بالی ووڈ کے شوخ مزاج اداکار رنویر سنگھ نے امریکا سے شائع ہونے والے ٹریول میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ چھوٹے تھے تو اُن کی فیملی کے پاس زیادہ پیسے نہیں ہوا کرتے تھے باوجود اُس کے بیرون ملک موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے فیملی نے پیسے جمع کیے جب کہ مجھے آج بھی انڈونیشیا، سنگاپور، اٹلی اور سب سے زیادہ امریکا جانا یاد ہے اور دسمبر تو گوا میں دادا دادی کے ساتھ گزارنا ضروری سمجھتا تھا۔