کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے 2 اسکولوں میں فائرنگ ہوئی ہے تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا کے 2 اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں، فائرنگ مانزانیٹا ایلیمنٹری اسکول اور پامڈ ہائی اسکول میں ہوئی تاہم دونوں واقعات میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور ہسپانیوی شہری اور رائفل سے لیس ہے۔ پولیس نے دونوں عمارتوں کو گھیرلیا ہے اور فائرنگ کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔