اسلام آباد: سانحہ12 مئی کو 11برس بیت گئے جب کہ وکلا برادری آج ملک بھر میں یوم سیاہ منائے گی۔

سانحہ 12 مئی 2007 کو 11برس بیت گئے جب کہ وکلا برادری اس سلسلے میں آج بروز ہفتہ کوملک بھر میں یوم سیاہ منائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان بارکونسل نے 12 مئی2007 کو کراچی ایئرپورٹ پر اس وقت کے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو روکے جانے شہر میں وکلا سمیت درجنوں لوگوں کوقتل کیاگیا تھا۔