ممبئی: بالی ووڈ فلم ’’دنگل‘‘ اور ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ ڈپریشن میں کئی بار خودکشی کا سوچا تھا۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنٹ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’’دنگل‘‘ اور ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی 17 سالہ اداکارہ ذائرہ وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ڈپریشن میں خوکشی کے خیالات آتے تھے۔

بالی ووڈ اسٹار زائرہ وسیم نے انسٹاگرام پر اپنی ایک طویل پوسٹ میں لکھا کہ میں گزشتہ 4 سالوں سے ڈپریشن کا شکار تھی مگر میں اس سے انکاری تھی لیکن اب میں اسے تسلیم کرتی ہوں کہ میں ایک بڑے عرصے تک ذہنی تناؤ کا شکار تھی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ڈپریشن کے دورے پڑتے تھے اس کی وجہ سے دن میں 5 ، 5 بار بھی دوائیاں لینی پڑتی تھی، بے چینی، گھبراہٹ اورایک عجیب قسم کا خوف رہتا تھا اس وجہ سے آدھی رات کو بھی مجھے اسپتال لے جانا پڑتا تھا۔