ممبئی: آج دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایاجارہا ہے اس موقع پردیگر افراد کے ساتھ شوبز سے تعلق رکھنے والےفنکاروں نے بھی اپنی ماؤں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے جذباتی پیغامات سوشل میڈیا پر شیئر کرائے ہیں۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ٹوئٹر پر نہایت جذباتی پیغام شیئر کراتے ہوئے لکھامجھے اپنی والدہ کو اپنے باس کے روپ میں دیکھنے کیلئے بالکل بھی انتظار نہیں ہورہا، وہ ہمیشہ پس منظر میں رہنے کوترجیح دیتی ہیں، مدرز ڈے مبارک ہو۔