واشنگٹن: امریکا کے ملٹری اسپتال میں خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے گردے کی رسولی کی سرجری کر دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو گردے میں رسولی کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی کامیاب سرجری کر دی گئی ہے۔ کچھ دن آرام کے بعد وہ اپنی معمول کی مصروفیات کی انجام دہی کر پائیں گی۔ امریکی صدر نے بھی اپنی ٹویٹ میں میلانیا ٹرمپ کے کامیاب آپریشن سے آگاہ کیا اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔